ترانے کیلئے احترام میں نہ کھڑے ہونے پر دو ججوں کو تفتیش کا سامنا،

عوامی حلقوں کی بھی شدید تنقید

ہفتہ 2 جون 2018 16:36

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء)سعودی عرب میں قومی ترانے کی ادائیگی کے وقت کھڑے نہ ہونے والے 2ججوں کیساتھ پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سعودی صوبہ الجوف میں ایک سرکاری تقریب کے دوران قومی ترانے کی ادائیگی کے وقت دو ججوں نے احترام کیلئے کھڑے ہونے سے انکار کر دیا،تاہم اس حوالے سے ترجمان وزارت انصاف منصور القفاری کا کہنا تھا کہ قومی ترانے کی ادائیگی کے وقت احتراما کھڑا ہو جانا یہ مقامی اور عالمی سطح پر ایک منظور شدہ امر ہے،اس حوالے سے عدلیہ سے منسلک کسی شخصیت کی جانب سے ایسا کوئی بھی تصرّف ناقابل قبول ہے،جو قومی علامتوں کے عدم احترام کو ظاہر کرے۔

متعلقہ عنوان :