نواز شریف سے پروٹوکول کی اضافی گاڑیاں واپس لے لی گئیں

رانا ثنا اللہ سمیت دیگر وزرا سے بھی گاڑیاں واپس ‘ وزرا سے پنجاب اسمبلی اور سیکریٹریٹ سے دفاتر کا قبضہ بھی واپس لے لیا

جمعہ 1 جون 2018 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء) (ن) لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف سے پروٹوکول کی اضافی گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ سمیت دیگر وزرا سے بھی لگڑری گاڑیاں بھی واپس لے لی گئیں ہیں۔سپریم کورٹ نے کابینہ تحلیل ہوتے ہی شہباز شریف اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی سے اضافی گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیا تھا،اس کے علاوہ وفاقی وزرا سے بھی اضافی سکیورٹی اور لگژری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیا گیا تھا۔

مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف سے اضافی پروٹوکول گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔ نیب ریفرنسز کی سماعت میں پیش ہونے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو ان کے قافلے میں پروٹوکول کی کئی گاڑیاں نہیں تھیں، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ جیمر والی گاڑی بھی نہیں تھیدوسری جانب پنجاب میں وزرا سے پنجاب اسمبلی اور سیکریٹریٹ سے دفاتر کا قبضہ بھی واپس لے لیا گیا ہے جب کہ 122 وزرااور اراکین میں سے 55 نے گاڑیاں واپس کردی ہیں۔

(جاری ہے)

وزراقانون کے تحت 15دن تک سرکاری گاڑی رکھنے کے مجاز ہیں لیکن سابق صوبائی وزیر رانا ثنااللہ سمیت دیگر وزرا سے عدالتی حکم کے بعد لگژری گاڑیاں واپس لے لی گئیں ہیںاراکین اسمبلی اور وزرا کو ایم پی اے ہاسٹل اور پیپلز ہاوس بھی خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ اسسٹنٹ سیکریٹری ایڈمنسٹریشن میاں نعیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو اراکین اسمبلی اور وزرا کے زیر استعمال سرکاری اشیا کا ریکارڈ مرتب کرے گی۔