پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کا سکولوں کے بعد ٹیوشن سینٹرز کا قبلہ بھی درست کرنے کا فیصلہ

جمعہ 1 جون 2018 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء)پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کا سکولوں کے بعد ٹیوشن سینٹرز کا قبلہ بھی درست کرنے کا فیصلہ ، تمام اضلاع میں سروے کرنے اور ٹیوشن سینٹر ز کی تفصیلات اکھٹا کرنے کا فیصلہ ،ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کرکے اسکے لیے بھی باقاعدہ ایس او پیز جلد جاری کی جائیگی ، تفصیلات کے مطابق ،منیجنگ ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھاری سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سکولز کے ساتھ ساتھ ٹیوشن سینٹرز کیلئے بھی باقاعدہ ایس او پیز بناکر طلبہ کو ارزاں معیاری تعلیم فراہم کی جائیگی ، ا س مقصد کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الگ الگ مراسلے جاری کئے گئے اور ریونیوسٹاف کے ذریعے تمام اضلاع میں ٹیوشن سینٹرز کی تفصیلات اکھٹی کی جائیگی ، جس کے بعد ٹیوشن سینٹرز کیلئے بھی سکولز کی طرز پر فیس ریگولائزشن کمیٹیاں بنائی جائیگی جو کہ طلبہ کو سہولیات کی فراہمی کے مطابق درجہ بندی کرکے فیس مقررکی جائیگی جس کیلئے باقاعدہ ہوم ورک شروع کردیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ پی ایس آر اے ایکٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں مزید تیزی لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :