شوہر کیخلاف 4 بیویاں انصاف کے حصول کیلئے عدالت پہنچ گئیں

جمعہ 1 جون 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء) ایک ہی شخص سے شادی کرنیوالی چار خواتین انصاف کے حصول کیلئے گزشتہ روز سیشن کورٹ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے شوہر کیخلاف جعل سازی سمیت دیگر دفعات کیلئے الگ الگ درخواستیں دائر کیں درخواست گزارخواتین کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے ایک ہی وقت میں ان چاروں سے شادیاں کر لیں اور چاروں خواتین ان شادیوں کا انکشاف شادیوںکے بعد ہوا انصاف کے حصول کیلئے عدالت پہنچنے والی خواتین صائمہ ،ارم ،سائرہ افضل ،صائمہ ارشد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :