پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب بھر کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے

جمعہ 1 جون 2018 20:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب بھر کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے، پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران حلقہ سرگودھا ڈویژن کے حلقہ این اے 95 سے الیکشن لڑیں گے، سرگودھا ڈویژن کے قومی اسمبلی کے 11 حلقوں کے امیدواروں کے نام بھی فائل کر لئے گئے ہیں جس میں سے ضلع سرگودھا کی قومی اسمبلی کی 5 اورخوشاب ،میانوالی اور بھکر کی 2۔

(جاری ہے)

2 قومی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا کے حلقہ این اے 88 سے ندیم افضل چن،حلقہ این اے 89 سے اسامہ غیاث میلہ،حلقہ این اے 90 سے ڈاکٹر نادیہ عزیز،حلقہ این اے 91 سے عامر سلطان چیمہ،حلقہ این اے 92 سے ظفر قریشی،ضلع خوشاب کے حلقہ این اے 93 سے عمر اسلم اعوان،حلقہ این اے 94 سے احسان اللہ ٹوانہ،ضلع میانوالی کے حلقہ این اے 95 سے عمران خان،حلقہ این اے 96 سے امجد خان نیازی،ضلع بھکر کے حلقہ این اے 97 سے ثناء اللہ مستی خیل،حلقہ این اے 98 سے افضل ڈھنڈال کے نام شامل ہیں