الیکشن سے قبل سندھ کی سیاست میں تہلکہ خیز تبدیلی آگئی

تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹکس الائنس میں انتخابی اتحاد ہوگیا

جمعہ 1 جون 2018 21:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء)الیکشن سے قبل سندھ کی سیاست میں تہلکہ خیز تبدیلی آگئی، پاکستان تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹکس الائنس میں انتخابی اتحاد ہوگیا، سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرلی گئی۔پاکستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا، صدر کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان نے بھی شیڈول کا اعلان کردیا، سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ شروع کردی، کہیں رہنماء اپنی سابقہ جماعتیں چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں جارہے ہیں تو کہیں سیاسی جماعتیں انتخابی اتحاد کیلئے کوشاں ہیں۔

سندھ میں تہلکہ خیز تبدیلی آگئی، تین برے پیر ایک ہوگئے، پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں اتحاد ہوگیا، نئے گٹھ جوڑ نے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرلی۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم جمیل الزمان اور پیر نور محمد شاہ جیلانی نے ہاتھ ملالئے۔عمرکوٹ سے مخدوم سعید الزمان قومی اسمبلی کی نشست پر آزاد امیدوار ہوں گے، اسی نشست پر 2013ء میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے الیکشن لڑا تھا، شاہ محمود قریشی عمر کوٹ کی نشست پر پیر نور محمد شاہ جیلانی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔سندھ کی اہم سیاسی شخصیت پیر نور محمد شاہ جیلانی نے بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔#