لاڑکانہ،بیٹے کی فائرنگ سے باپ، بھابی اور بہن جاں بحق، ملزم نے خودکشی کر لی

جمعہ 1 جون 2018 23:21

لاڑکانہ ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء) باقرانی تھانہ کے حدود میں افسوس ناک واقعہ، بیٹے نے گھر والوں پر فائرنگ کردی۔ واقعہ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے والد، بھابی اور بہن موقع پر جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کے بعد ملزم منصف نے خودکشی کرلی۔ مقتولین میں ہمت علی، سیما اور مسرت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نشی کا عادی تھا اور نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر والد پر فائرنگ کی، بعد ازاں مزاحمت پر اپنی بہن اور بھابھی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔