ایف بی آر نے پرائیویٹ سکولز اوراکیڈمیوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی

ہفتہ 2 جون 2018 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء) ایف بی آر نے پرائیویٹ سکولز اوراکیڈمیوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی۔ایف بی آر حکام کے مطابق تمام غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز اور اکیڈمیز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا جس سے محصولات میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

تمام پرائیویٹ سکولزاور اکیڈمیز سے ریکارڈ حاصل کرکے چھان بین کی جائے گی ادھرایف بی آرنے انکم ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میں کیپس اکیڈمی سے 50 لاکھ روپے کی وصولی کرلی، الفتح ڈیپارٹمنٹل سٹور لبرٹی برانچ سے 10 لاکھ روپے ایڈوانس ٹیکس وصولی کرلی گئی۔

کیپس اکیڈمی سال2014-15کے انکم ٹیکس کی مدمیں 33 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ذرائع کے مطابق کیپس اکیڈمی سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 17 لاکھ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔ الفتح ڈیپارٹمنٹل سٹور لبرٹی برانچ سے 10 لاکھ روپے کی وصولی بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :