ریحام خان کا الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ

کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا

ہفتہ 2 جون 2018 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں اور وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔ کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریحام خان کی کتاب ابھی شائع بھی نہیں ہوئی کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید بھی شروع کردی ہے۔ریحام خان نے سوشل میڈیا پر کتاب کو فروغ کرنے والوں ناقدین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا مافیا کا مفت میں میری کتاب کی تشہیر کرنے کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔ریحام خان نے اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناقدین کو نظر انداز کردیں، وہ کیچڑ تو اچھالیں گے کیونکہ ان کی اصل ہی یہی ہے، مجھے اس حوالے سے پھولوں کی توقع نہیں تھی