ووٹرز کو رغبت دلانے کا نیا طریقہ،، عاشق رسول غازی علم الدین شہید کے چشم و چراغ ہوں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کا دعویٰ

تحریک انصاف کے امیدوار نے اپنے فلیکس پر ایک جانب عمران خان اور دوسری طرف غازی علم دین شہید کی تصویریں لگا لیں

ہفتہ 2 جون 2018 22:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء):ووٹرز کو رغبت دلانے کا نیا طریقہ،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے عاشق رسول غازی علم الدین شہید کے چشم و چراغ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ تحریک انصاف کے امیدوار نے اپنے فلیکس پر ایک جانب عمران خان اور دوسری طرف غازی علم دین شہید کی تصویریں لگا لیں۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔

جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔شاس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ووٹرز کو رغبت دلانے کے لیے نت نئے حربے اپنائے جا رہے ہیں ۔

کہیں ان کے ساتھ نت نئے وعدے کئیے جا رہے ہیں تو کہیں اپنی نسبت اہم اور مکرم شخصیات سے جوڑے کے دعوے کئیے جا رہیں۔اسی طرح ووٹرز کو رغبت دلانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر اسد نے انوکھا طریقہ اپنایا۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے عاشق رسول غازی علم الدین شہید کے چشم و چراغ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
تحریک انصاف کے امیدوار نے اپنے فلیکس پر ایک جانب عمران خان اور دوسری طرف غازی علم دین شہید کی تصویریں لگا لیں۔

مخالفین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسد صرف اور صرف ختم نبوت پر ٹوٹنے والے ووٹ بینک کو کیش کرنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں اور چاہتے کہ ختم نبوت کے معاملے پر نواز شریف سے بغاوت کرنے والے ووٹرز کی حمایت حاصل کی جا سکے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر اسد پاکستان پیپلز پاڑٹی کی جانب سے ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں اور اب اس انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔