مقدمات کی طویل سماعت انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے ‘ چیف جسٹس پاکستان

ہفتہ 2 جون 2018 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب ہمیں تعلیم حاصل کرنے کا حکم دیتا ہے ،تعلیم ملک ،قوم اور معاشرے کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے مگر بد قسمتی سے تعلیم کے میدان میں ہم دیگر ممالک سے پیچھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سول اور ڈسٹرکٹ ججز انصاف کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ مقدمات کی طویل سماعت انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے ۔ ایمانداری کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،ہمارے معاشرے میں ایمانداری کا فقدان ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ ممال سے کہیں پیچھے ہیں ۔اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔