پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر بابر اعوان کوتحریک انصاف کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا

ہفتہ 2 جون 2018 23:44

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء)پاکستان تحریک انصاف نے ممتاز ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کوتحریک انصاف کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔تقرری کے موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی اور تقرری اور اعتماد پر چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔