نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے مختلف شخصیات سے رابطے شروع کر دیئے

نگراں کابینہ کا حجم مختصر ہو گا ،ْنگراں وزیر اعظم نے سیاسی وابستگیاں رکھنے والے افرادکو شامل نہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 3 جون 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء)نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے مختلف شخصیات سے رابطے شروع کر دیئے ہیں،جس کے بعد نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے سیاسی وابستگیاں رکھنے والے افرادکو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سابق بیورو کریٹس، سابق فوجی افسر،سابق جج اور تاجروں کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ کا حجم مختصر ہو گا،نگراں وفاقی کابینہ اگلے ہفتے تک عہدے کا حلف اٹھا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :