لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل ،ْ الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جار ی کر دیا

امیدوارںسے کاغذات نامزدگی پیرچار جون سے 8جون تک وصول کئے جائینگے ،ْ نوٹیفکیشن جاری

اتوار 3 جون 2018 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء)سپریم کورٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2018ء کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق امیدوارںسے کاغذات نامزدگی (آج)پیرچار جون سے 8جون تک وصول کئے جائینگے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ معطل کردیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات 2018ء کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 4 سے 8 جون تک جمع کرائے جاسکیں گی،ْ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8 جون کو آویزاں کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق باقی انتخابی شیڈول اسی طرح ہی رہے گا اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون تک کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 19 جون تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹریبونل 26 جون تک اپیلیں نمٹائیں گے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلے سے قبل کاغذات نامزدگی 2 جون سے 6 جون تک جمع کرانے کی تاریخیں دی گئی تھیں۔