شفاف الیکشن ہوئے تو (ن)لیگ کوہرانا بہت مشکل ہے
الیکشن تاخیرسےاکتوبر میں بھی ہواتون لیگ 84 سےزائد سیٹیں جیت جائےگی،اکتوبرکے بعدالیکشن ہوا تون لیگ کوبیانیہ برقراررکھنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔سینئر تجزیہ کارمحمود صادق کی گفتگو
اتوار 3 جون 2018 21:34
(جاری ہے)
یہ پانچ سال حکومت ان کی نہیں تھی۔ان کوجہاں جہاں موقع ملاانہوں نے کام کیا۔
انکے منشور کا حصہ تھا کہ دہشتگردی ختم کروائیں گے ،انہوں نے دہشتگردی ختم کروائی۔پھر انہوں نے ایک سوال آپریشن کاآغاز راحیل شریف نے کیا تھا؟کے جوا ب میں کہا کہ فوج کی ٹریننگ شوٹ ٹوکل کی ہوتی ہے۔لیکن ہم فوج کوسیاست میں لے آتے ہیں۔فوج کا کام آپریشن کروانا یا بند کروانا نہیں ہوتا۔میاں صاحب نے کراچی میں آپریشن کروایا اور اس آپریشن کی مانگ الطاف حسین سے کروائی گئی۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کا وعدہ پورا کیا گیا۔2013ء میں مسلم لیگ نے اپنا پورا ہوم ورک کیا تھا۔ تحریک انصاف اپنی جماعت کو منظم ہی نہیں کرسکی۔انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن ایک سال پہلے ہوجاتا توتحریک انصاف کو محنت کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔وہ کلین سویپ کرجاتی۔لیکن مجھے لگتا ہے کہ نوازشریف کو ایک سال پہلے جس نے بھی نکالا اس نے بڑااحسان کیا ہے۔انہوں نے باہر نکل کرمجھے کیوں نکالا؟ سے ووٹ کو عزت دوبیانیہ مضبوط بنالیا ہے۔اگر صاف شفاف الیکشن ہوجائیں تون لیگ کوہرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اکتوبر تک بھی الیکشن ہوجائیں تومسلم لیگ ن 84سیٹیں لے جائے گی۔اکتوبر کے بعد الیکشن ہوئے تون لیگ کودیکھنا ہوگا کہ اپنے بیانیے کو اتنے لمبے عرصے تک کیسے برقرار رکھنا ہے۔جتنے اداروں نے بھی نوازشریف کومارنے اور سزا دینے کی کوشش کی ان کا فائدہ نوازشریف کو ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس الیکشن ملتوی کروانے کے خلاف واضح اعلان کرچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن 25جولائی کو ہی ہوں گے۔لیکن دوسری جانب حالات یہ ہیں کہ تحریک انصاف الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا جوائنٹ آپریشن جودونوں نے سینیٹ الیکشن کیلئے بلوچستان میں کیا تھا۔توتحریک انصاف اتحاد کرکے بھی آج کی تاریخ میں الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف دونوں اس وقت مخمصے کا شکار ہیں۔پیپلزپارٹی بڑی جماعت ہے وہ فیصلے کرنا جانتی ہے لیکن ان کوعوامی حمایت حاصل نہیں ہے۔کیونکہ پیپلزپارٹی نے عوام کیلئے کام نہیں کیے۔ دوسری جانب تحریک انصاف ہے جس کو عوامی حمایت حاصل ہے لیکن وہ اپنے فیصلے ہی نہیں کرپارہی ہے۔تحریک انصاف میں ایک شخص عمران خان ہے ،یہ ان کی مقبولیت کی عمدہ مثال ہیں کہ ان کا نام ہی کافی ہے۔لیکن ان کوکچھ نہیں آتا۔یہ فیصلے کرتے ہیں کہ جب ان کوجہانگیرترین کچھ بولتے ہیں تویہ وہ بات کردیتے ہیں جب شاہ محمود قریشی کچھ کہتے ہیں تووہ بول دیتے ہیں۔چنانچہ فیصلے کرنا ان کی قوت سے باہر ہے۔یعنی ایک سیاسی جماعت ہوتی ہے جس میں ایک لیڈر ہوتا ہے۔وہ فیصلے کرتا ہے۔لہذا تحریک انصاف 2مہینوں میں الیکشن نہیں لڑسکتی۔ یہ پانچ سال سے الیکشن الیکشن کررہے ہیں اور ہم یہی کہتے تھے کہ تحریک انصاف الیکشن کی تیاری کرلے۔۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ الیکشن میں تاخیر کافائدہ ن لیگ کونہیں ہے کیونکہ وہ اپنی انتخابی مہم پچھلے 10مہینوں سے چلا رہی ہے۔پیپلزپارٹی سندھ میں پھر جیتنے کی پوزیشن میں ہیں اس لیے وہ بھی الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ایک سسٹم چاہتا ہے کہ نوازشریف کسی صورت واپس نہ آئے۔اس کیلئے انہوں نے پیپلزپارٹی کو قبول کرلیا۔ لیکن پیپلزپارٹی ووٹ لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔جوڑتوڑ یا فیصلے کرسکتی ہے۔جوجماعت ووٹ لے سکتی ہے ان کے پاس فیصلے کرنے کی قوت ہی نہیں ہے۔انہوں نے ادھرادھر سے لوگ پکڑ کرجماعت بنالی ہے اور پی ٹی آئی کارکن پارٹی قیادت سے ناراض ہیں۔محمود صادق نے کہا کہ میں شرط لگا سکتاہوں کہ عمران خان کے پاس امیدوار چننے کا بھی وقت نہیں ہے۔کیونکہ ان کی کچھ ایسی مصروفیت ہے جس کے باعث وہ پچھلا الیکشن بھی ہار گئے تھے۔آپ اس بات سے اندازہ لگا لیں کہ وہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب کیلئے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ نہیں کرپارہے۔کئی لوگوں کے نام لیے اور ان کوگندا اور شرمندہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت ہے لوگ ان کو پسند بھی کرتے ہیں۔لیکن حکومت کی ان کو اے بی سی کا بھی پتا نہیں ہے۔عمران خان کے بارے میں اسد عمر نے کہا کہ خان صاحب نے کسی منظم ادارے میں کام نہیں کیا۔عمران خان نے خود بھی کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی نوکری نہیں۔میں 10دن ایک اسٹور پرنوکری کی تھی اس دوران میری اسٹور مینجر سے لڑائی ہوگئی تھی۔جب آجائیں گے تووزراء کی سلیکشن پر لڑائی ہوگی اور وزراء کی سلیکشن کے بعد ہرادارے میں لڑائی ہوگی تواس طرح ملک نہیں چلتے۔شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی چلا کوئی اور رہا ہے جبکہ عمران خان کے نام کا چندا آتا ہے کیونکہ ان کولوگ پسند کرتے ہیں۔ان اداروں میں لوگوں کوسلیکٹ بھی عمران خان نے نہیں کیا۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ناصر کھوسہ کا نام اس لیے دیا کہ ن لیگ کبھی نہیں مانے گی کیونکہ ان کے بھائی نے نوازشریف کو سیسلین مافیا کہا۔لیکن ن لیگ توکسی کو بھی بنانے کیلئے تیار ہے کیونکہ وہ اقتدار کے مزے لے چکی ہے ان کوپتا ہے کہ نگراں حکومت کو کیسے قابوکرنا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 3 جون 2018 کی مزید خبریں
-
سپریم کورٹ نے نامزدگی فارم میں کی گئی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کردیا
-
56کمپنیوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران طلب کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سپریم کورٹ میں پیش ،چیف جسٹس کاشہباز شریف کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار ،یہ پیسہ واپس آنا چاہیے، آپ کریں یا جن ..
-
الیکشن اپنے مقرر ہ وقت پر ہی ہوں گے ، شفاف اورغیرجانبدارانہ الیکشن کا انعقاد اولین ترجیح ہے ، نگران وزیراعظم
-
عوامی خدمت کا مشن ہرحال میں جاری وساری رکھوں گا،شہبازشریف
-
شہبازشریف کے داماد علی عمران کو2کروڑ47 لاکھ ادائیگی ثابت ہوگئی
-
آئینی ادارہ نیب کے افسران قانون اور قواعد کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، چیئرمین قومی احتساب بیورو
-
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا گیا
-
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان سے اپنی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے سات حملے ناکام بنا دئیے
-
عائشہ گلالئی کاچارپارٹی ٹکٹ خواجہ سرائوں کو دینے اور خود 6حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان۔ راولپنڈی سے عمران خان کیخلاف الیکشن لڑوں گی ، دوسری جماعتوں کے جیالے اور شیر ہوتے ہیں، ہماری پارٹی کے ابابیل ..
-
ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بن گئے
-
پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹ کیلئےعامرلیاقت کوسرخ جھنڈی دکھا دی
-
چکوال سےمعروف سیاسی شخصیت کاپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
-
ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
-
تحریک انصاف الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں نہیں
-
پشاور پولیس نے سر عام لڑکی کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
-
شفاف الیکشن ہوئے تو (ن)لیگ کوہرانا بہت مشکل ہے
-
پی آئی اے انتظامیہ کاکیپٹل ٹی وی کو جھوٹی خبرپرلیگل نوٹس
-
ریحام خان سےمتعلق مبشرلقمان کی معلومات درست نہیں،نصراللہ ملک
-
1993 سانحہ جھوک عاربی ملتان کا مرکزی کردار
-
شاہد خاقان عباسی عید سے پہلے یا بعد میں جیل جائیں گے،
-
پی آئی اے کی سابق مشیر ہوابازی سردار مہتاب احمد خان کو الوداعی تقریب میں رولیکس گھڑی تحفے میں دینے کی تردید
-
سماہی و میرپور جانے والی مسافر وین کھائی میں گرگئی ،ْچودہ افراد جاں بحق ،ْ چار زخمی
-
بھارتی اداکارہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہ آئیں
-
نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے مختلف شخصیات سے رابطے شروع کر دیئے
-
نیب نے صاف پانی کیس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو پیر کو طلب کر لیا
-
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل ،ْ الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جار ی کر دیا
-
کیا واقعی اداکارہ شبنم نے فاروق بندیال کو پارٹی سے نکالنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ؟
-
ریحام خان کے پہلے شوہر نے ریحام خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو نااہل کروانے پر کتنا پیسہ لگایا؟ معروف صحافی نے بڑا دعوی کر دیا
-
ْچیف جسٹس نے زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب پربغیر اجازت فلم بنانے سے متعلق نوٹس لے لیا
-
صرف ایک ہی صورت میں رضامند ہوں گا اگر۔۔۔؟ چوہدری نثار نے شریف برداران کے سامنے بڑی شرط رکھ دی
-
کیا موٹرز نے پاکستان میں گرینڈ کارنیوال متعارف کروا دی
-
پنجاب بھر میں (آج) سے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر پر پابندی
-
پاکستان کا 56 ممالک سے غیر ملکی اکاؤنٹس کی معلومات شیئر کرنے کا فیصلہ
-
ریحام خان اور (ن) لیگ نے عمران خان پر تنقید کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش کی، سلمان احمد
-
بلوچستان حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر تاحال اتفاق نہ ہو سکا، مشاورت کا آج آخری روز ہو گا ، اتفاق نہ ہونے پر فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی
-
نگران سیٹ اپ میں صوبے میں اہم عہدوں پر تعینات افسران کے تبادلوں اور نئے افسران کی تعیناتیوں کے لئے فہرستیں مرتب کرنا شروع
-
جبری ڈیوٹی سے تنگ ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی
-
نریندر مودی اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان بند کمرے میں ملاقات ،سلامتی سے متعلق باہمی دلچسپی ، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال، ایک گھنٹے تک کی طویل ملاقات میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر ..
-
ٹرمپ پہلی مرتبہ مسلم برادری کیلئے افطار کا اہتمام کریں گے
-
یورو زون خسارے کی یونین نہیں ہے، یوروزون میں یک جہتی ضروری ہے، تاہم اس کا مطلب اپنی مدد آپ کر کے دوسروں کی مدد کرنا ہے، جرمن چانسلر انجیلامیرکل کا بیان
-
چین نے امریکہ کو تجارتی معاہدے ختم کرنے کی دھمکی دیدی
-
انچی آن اور منگولیا فضائی سروس دو گنا کرنے پر رضامند
-
سعودی عرب ،مسجد الحرام میں باجماعت نماز کی قدیم ترین تصویر وائرل
-
سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 اگست میں لانچ ہوگا
-
سعودی عرب نے بھارت پر بڑی معاشی پابندی عائد کردی
-
صادق خان کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پرکنزرویٹیو لیڈر کے خلاف کارروائی
-
روسی میزائل حاصل کیے تو قطر پر حملہ کر سکتے ہیں، سعودی عرب
-
سعودی عرب ، ملکی سازش کے الزام میں 7 خواتین سمیت 17 افراد گرفتار
-
اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.