ریحام خان سےمتعلق مبشرلقمان کی معلومات درست نہیں،نصراللہ ملک

ریحام خان کیلئے کبھی کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ نہیں کیا، نہ انہیں کوئی سرکاری گارڈ یا گاڑی دی گئی، تنخواہ ادارہ دیتا تھا، ریحام خان نے ن لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی کوشش کی لیکن آگے سے انکار کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

اتوار 3 جون 2018 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء): سینئر تجزیہ کاراور صحافی نصراللہ ملک نے واضح کیا ہے کہ ریحام خان سے متعلق مبشرلقمان کی معلومات درست نہیں، ریحام خان کیلئے کبھی کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ نہیں کیا،نہ انہیں کوئی سرکاری گارڈ یا گاڑی دی گئی، تنخواہ ادارہ دیتا تھا،ریحام خان نے ن لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی کوشش کی لیکن آگے سے انکار کردیا گیا۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ ریحام خان کی جب سے عمران خان سے علیحدگی ہوئی تووہ اس کوشش میں تھیں کہ وہ عمران خان کو کسی نہ کسی طرح ٹارگٹ کریں۔وہ اپنی کتاب میں بھی کچھ ایسی چیزوں کو شامل کرنا چاہتی تھی کہ جس سے عمران خان کی ذات کو نقصان پہنچے۔انہوں نے کہاکہ ریحام خان بہت زیادہ اپنی ذات کے اردگرد رہنے والی خاتون ہیں۔

(جاری ہے)

․میں نہیں سمجھتا کہ وہ کسی سازش کا شکار ہیں۔

مجھے یاد ہے کہ ریحام خان نے ن لیگ کے کچھ رہنماؤں سے ملاقاتوں کی کوشش کی لیکن آگے سے ملاقات سے انکار کردیا گیا۔ انکار اس لیے کیا گیا کہ عمران خان اور ریحام خان کا ذاتی مسئلہ ہے اس میں نہیں الجھنا چاہیے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ نے ملاقات نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ ریحام خان جب طلاق ہوئی تووہ بہت غصے میں تھیں۔جبکہ عمران خان نے انہیں بہت عزت دی۔

ریحام خان کوبہت عزت دی۔پارٹی ریحام خان کے بہت اختلافات تھے۔لیکن زیادہ مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب ریحام خان نے پارٹی کے فیصلے کرنا شروع کردیے۔انہوں نے مبشر لقمان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریحام خان ہمارے پاس ایک ینکر کے طور پر کام کرتیں تھیں ان کی کسی حکومتی شخصیت نے کبھی رابطہ نہیں کیا۔تنخواہ بھی ہمارا ادارہ دیتا تھا۔مبشر لقمان کی معلومات درست نہیں ہے۔ریحام خان کوان کے ماضی تجربے کی بنیاد پررکھا گیا۔ان کو کوئی گارڈ نہیں دیا گیا۔ نہ ہی کوئی گاڑی دی گئی۔