سعودیہ گناہوں والے منصوبے متعارف کرانے سے گریز کرے،القاعدہ کا انتباہ

جدہ میں ہونیوالے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے رائل رًمبل مقابلے قابل مذمت ہیں،بیان

ہفتہ 2 جون 2018 14:13

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء)جزیرہ نما عرب میں سرگرم القاعدہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ گناہوں والے پراجیکٹس کو اپنے ملک میں متعارف کرانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق جہادی تنظیم کا اشارہ سعودی ولی عہد کی جانب سے اپنے ملک میں اٹھائے گئے مختلف اصلاحاتی اقدامات کی جانب خیال کیا گیا ہے۔ یہ انتباہ اس تنظیم کے مدد نیوز بلیٹن میں جاری کیا گیا۔ القاعدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں رواں برس اپریل میں کشتی رانی کے امریکی ادارے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے رائل رًمبل مقابلوں کے انعقاد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ رائل رمبل مقابلے سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ میں منعقد ہوئے تھے۔