سعودی عرب ،مسجد الحرام میں باجماعت نماز کی قدیم ترین تصویر وائرل

اتوار 3 جون 2018 10:20

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء) سعودی عرب کے شہر مکہ میںمسجد الحرام میں باجماعت نماز کی 1888ء قدیم تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں لوگوں نے غیر معمولی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تصویر میں بنی شیبہ گیٹ منبر سلیمانی، مقام ابراہیم ، آب زمزم کے کنویں کی عمارت اور قلعہ اجیاد بھی نظرآرہے ہیں۔ یہ تصویر 1888ء میں مکہ کے فوٹو گرافر عبدالغفار نے اتاری تھی۔ بہت سارے لوگ ان سے واقف نہیں ہیں۔ انکا تعارف ہالینڈ کے مستشرک کرسٹن سنوک ہرخرونے نے کرایا۔ وہ اسلامی و عربی اور دینیاتی علوم کے سکالر تھے۔ انہوں نے ہی عبدالغفار کو تصویر کشی کا ہنر سکھایا تھا۔ دونوں مکہ مکرمہ میں ایک ساتھ رہے تھے۔