اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینی نرس کی تدفین، ہزاروں کی شرکت مشتعل فلسطینیوں کا اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان ، آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے بلند

اتوار 3 جون 2018 18:10

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء) صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینی خاتون نرس رضان الجزار کی تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،مشتعل فلسطینیوں نے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے بھی بلند کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز ہزاروں فسلطینیوں نے غزہ سرحد پر دسویں جمعے کو بھی اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا اور غزہ بدر کئے گئے ساڑھے سات لاکھ فلسطینیوں کو واپسی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

اس دوران اکیس سال کی فلسطینی نرس رضان جزار اور ان کے دو ساتھی زخمیوں کی مدد کیلئے سرحد پر پہنچے۔صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے تینوں کو زخمی کردیا لیکن رضان کو چھاتی میں گولی لگی اور وہ موقعے پر ہی دم توڑ گئیں اور اس کے ساتھی زخمی ہوگئے۔الخلیل میں صیہونی فوج نے ایک کار سوار فلسطینی پر فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا۔اس طرح تیس مارچ سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہدا کی تعداد ایک سو اکیس ہوگئی ہے۔ اور تیرہ ہزار سے زائد زخمی ہیں۔