چین نے امریکہ کو تجارتی معاہدے ختم کرنے کی دھمکی دیدی

امریکہ نے تجارتی پابندیاں عائد کیں تو کاروباری اورتجارتی معاہدے کالعدم ہو جائینگے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تنازعے پر گذشتہ دنوں مذاکرات ہوئے تھے، چینی وزارت تجارت

اتوار 3 جون 2018 18:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء)چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے درآمدی ڈیوٹی، تجارتی پابندیاں یا دیگر اقدامات کئے تو دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے تجارتی اور کاروباری معاہدے ختم ہو جائیں گے،یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تنازعے پر گذشتہ دنوں مذاکرات ہوئے تھے۔

رائٹر نے شنہوا نیوز انجیسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کی طرف سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کسی نئے معاہدے کے بارے میں خاص طور پر کوئی بات نہیں بتائی گئی،یہ اتفاق رائے امریکہ کے سیکرٹری تجارت ولبرراس اور چینی نائب وزیراعظم لیو ہی کے درمیان طے پایا ہے۔ تاہم بیان میں اس اتفاق رائے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو گذشتہ ماہ واشنگٹن میں طے پایاتھا جن چین امریکہ سے مزید اشیاء و خدمات کی خریداری بڑھانے پر رضا مند ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں زراعت اور توانائی سمیت اتفاق رائے پر پہنچے تھے انہوں نے بات چیت میں مثبت اور ٹھوس پیش رفت کی تھی،سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس تفاق رائے کی تفصیلات فریقین کی طرف سے حتمی تصدیق کے بعد جاری ہو سکتی ہے۔چین اور امریکہ نے 150ارب ڈالر کی اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کے مسئلے پر ایک دوسرے کو ترکی بہ ترقی دھمکی دی تھی ۔