مٹھی ،ْغذائی قلت اور آلودہ پانی سے مزید 10 بچے جاں بحق

گاؤں میں پینے کا صاف پانی اور صحت کی سہولیات میسر نہیں ،ْوالدین کا ڈاکٹرپر بد تمیزی سے پیش آنے کا الزام

ہفتہ 2 جون 2018 14:20

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء)مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت اور آلودہ پانی سے پیدا ہونے والے امراض سے مزید 10 بچے جاں بحق ہوگئے۔مرنے والے بیمار بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کے گاؤں میں پینے کا صاف پانی اور صحت کی سہولیات میسر نہیں۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ لوگ آلودہ پانی سے ہونے والے امراض کا شکار ہیں کیونکہ ان کے پاس کنویں کا پانی پینے کے علاوہ کوئی اور نظام موجود نہیں ہے۔

والدین نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر الزام لگایا کہ جب وہ اپنے بچوں کیلئے بہتر علاج کی سہولیات کا مطالبہ کرتے ہیں تو ان سے بدتمیزی سے پیش آیا جاتا ہے۔مٹھی کے سول ہسپتال میں ہلاک ہونے والے بچوں کو دیہاتوں سے لایا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس واقعے پر رائے کیلئے بارہا کوششوں کے باوجود ضلعی ہیلتھ آفیسر یا متعلقہ حکام سے رابطہ نہیں ہوسکا۔