پاکستان ریلویز کا عیدالفطر پر مسافروں کیلئے کرایوں میں 30 فیصد رعائیت کا اعلان

ہفتہ جون 17:57

لاہور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جون ء)پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر مسافروں کے لئے کرایوں میں 30 فیصد رعائیت کا اعلان کردیا، عید کے پہلے اور دوسرے دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں تیس فیصد رعائیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

عید پیکج کا فیصلہ چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمدآفتاب اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹوآفیسر محمدآفتاب اکبر نے کہا کہ پاکستان ریلوے عیدالفطر پرہم وطنوں کو ان کے پیاروں سے ملانے کے لئے اضافی ٹرینیں بھی چلائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے اس وقت ایڈوانس بکنگ پر رمضان پیکج کے تحت کرایوں میں بیس فیصد رعائیت دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments