قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے ملزمان کے اہلخانہ سپریم کورٹ پہنچ گئے

چیف جسٹس پاکستان نے معافی کی اپیل قبول کر لی، ملزمان کو معافی دے دی گئی

ہفتہ 2 جون 2018 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء)قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے ملزمان کے اہلخانہ سپریم کورٹ پہنچ گئے چیف جسٹس پاکستان نے معافی کی اپیل قبول کر لی، ملزمان کو معافی دے دی گئی۔تفصیلا ت کے مطابق ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ قصور میں عدلیہ مخالف ریلی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ملزمان کے اہلخانہ بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے،انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے معافی کی اپیل کردی،ملزمان کے اہلخانہ نے پلے گارڈ اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر چیف جسٹس زندہ باداور چیف جسٹس ہم مشرمندہ ہیں کے نعرے درج ہیں۔

لوحقین کی آمد پر چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو معافی دے دی۔واضح رہے کہ ملزمان پہلے ہی ہائیکورٹ میں معافی نامہ جمع کرا چکے تھے۔