علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرواز کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر جہاز مکمل طور پر محفوظ رہا

ہفتہ 2 جون 2018 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرواز کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر جہاز مکمل طور پر محفوظ رہا جبکہ پائلٹ کی شکایت پر متاثرہ جہاز کی لینڈنگ پر جہاز کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد جہاز کو جانے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شاہین ایئر لائن کی پرواز 442 جو کویت سے لاہور آ رہی تھی کہ لاہور کے ایئر پورٹ کی حدود میں دوران پرواز جہاز ونڈ سکرین سے ایک پرنڈہ ٹکڑانے کے بعد نکل گیا۔

تاہم طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حادثے کے فوری بعد جہاز کے پائلٹ نے لاہور ایئر پورٹ کنٹرول سے رابطہ کرتے ہوئے جہاز کو لینڈ کروا لیا۔ واضح رہے کہ جہاز کے لینڈ کرنے کے بعد اس کا معائنہ کیا گیا اور اسے واپس جانے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :