ن لیگ کی پھر سے ہوا چل پڑی، سیاست کے بڑے نام نے شمولیت اختیار کر لی

معروف ایڈووکیٹ ،وکلاء تحریک کے سرگرم رہنماء پیپلزپارٹی ایڈووکیٹ سیدانورعلی شاہ لکیاری نے اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

ہفتہ 2 جون 2018 23:14

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء) معروف ایڈووکیٹ و وکلاء تحریک سرگرم رہنماء پیپلزپارٹی ایڈووکیٹ سیدانورعلی شاھ لکیاری نے اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے معروف ایڈووکیٹ و پیپلزپارٹی رہنماء ایڈووکیٹ سید انور علی شاہ نے مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے رُکن سعید خان بلیدی سے انکی رہاشگاہ بلیدی ہاوس پر ملاقات کرکے پیپلزپارٹی چھوڑ کرسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اطہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء سعید خان بلیدی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور ن لیگ کے خلاف تمام تر سازیشوں کے باوجود ن لیگ ملک کی واحد مقبول ترین جماعت بن چکی ہے کیونکہ پاکستان کی عوام سب سمجھتی ہے کہ ملک میں جتنی ترقی مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ دور میں ہوئی اتنی ترقی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سب جانتے ہیں کہ پی پی نے اپنے 10سالہ دور میں کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور نہ ہی انکوں کرپشن کرنے کے علاوہ کچھ اور آتا ہے زرداری ٹولے نے کراچی سمیت سندھ کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔شہبازشریف نے پنجاب میں تعلیم،صحت،میٹروبس اوراورنج لائن ٹرین جیسے شاہکار منصوبے بنائے بجلی کے نئے منصوبوں کا افتتاح کرکے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ۔

سندھ کی عوام اس الیکشن میں چوروں اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والوں کو کسی صورت ووٹ نہیں دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمد شاہ کی بطور ن لیگ سندھ کے صدر پارٹی سندھ میں مزید متحد و مضبوط ہورہی ہے اور انشاء اللہ سندھ میں شاہ محمد شاہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن الیکشن میں اپنے تمام حریفوں کو شکست دیکر آئندہ بھی حکومت بنائے گی ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مرکزی کونسل زاہد منگی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔