بھارتی اداکارہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہ آئیں

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستان کو "ناکام ریاست‘ قرار دے دیا

اتوار 3 جون 2018 12:22

بھارت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء) حال ہی میں ریلیز ہوئی اداکارہ کرینہ کپور خان اور سونم کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی دیگر بھارتی اداکاروں کی طرح پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہ آئیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم "ویرے دی ویڈنگ" میں کچھ ایسے غیر اخلاقی جملوں کا استعمال کیا گیا ہے کہ جس کی وجہ سے اس فلم پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

فلم میں کئی اخلاقی سین بھی دکھائے گئے جس کی وجہ سے اس فلم پر پاکستان میں مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔تاہم یہ پابندی فلم میں ادکاری دکھانے والوں کو نہ بھائی اور فلم میں اہم کردار اداکرنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے دوران پرواگرم پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک پروگرام کے دوران جب اداکارہ سوارا بھاسکر سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں آپ کی فلم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تو اس متعلق آپ کی کیا رائے تو سوارا بھاسکر نے فلم پر پابندی لگنے کی وجہ سے پاکستان کو ایک ناکام ریاست قرار دے دیا۔

دیگر معتصب بھارتیوں کی طرح پاکستان کو ’ ناکام ریاست‘ قرار دیتے ہوئے سوارا بھاسکر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو اتنی اہمیت کیوں دیں، ایک ناکام ریاست جہاں تمام بر ی چیزیں ہوتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان شرعی قانون کے تحت چلنے والی ایک ناکام ریاست ہے۔اداکارہ کی جانب اس طرح کے بیان پر انہیں سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اداکارہ کو پاکستان کو ناکام ریاست کہنے ہر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ آپ پاکستان کو شرعی قانون کے تحت چلنے والی ناکام ریاست کہہ رہی ہیں لیکن آپ کا اپنی حکومت کے بارے میں کیا خیال ہے جو پاکستانی اداکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کرتی ہے۔
جب کہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے سوارا بھاسکر کو ناکام اداکارہ قرار دیتے ہوئے پاکستان میں ان کی فلم پر پابندی لگنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوروز قبل ریلیز ہونے والی فلم’ویرے دی ویڈنگ‘ پر غیر اخلاقی مواد اور بولڈ مکالموں کے باعث پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارابھاسکر، شیکھا تلسانیا اور سومیت ویاس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔