ریحام خان کے پہلے شوہر نے ریحام خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جلد ہی ریحام خان کے بچپن سے لے کر اب تک کے حقائق سامنے لاؤں گا،ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمن کا ٹویٹ

اتوار جون 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء)ریحام خان کے پہلے شوہر بھی میدان میں آ گئے۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی لکھی ہوئی کتاب سے متعلق ایک بار پھر طوفان برپا ہو گیا ہے اور تحریک انصاف ریحام خان پر یہ الزام عائد کر رہی ہے کہ وہ ن لیگ کے پے رول پر کام کر رہی ہیں۔جب کہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ ان کو تحریک انصاف کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

لیکن ان کی کتاب ضرور منظر عام پر آئے گی جس میں ریحام خان نے کئی انکشافات کیے ہیں۔تاہم اس حوالے سے ریحام خان کے پہلے شہور ڈاکٹر اعجاز رحمن بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے ریحام خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجازرحمن کا کہنا ہے کہ وہ ریحام خان کے بچپن سے لے کر اب تک تمام حقائق سامنے لائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ ریحام خان کے جھوٹ،افئیرز،منشیات کے بارے میں تمام حقائق لوگوں کے سامنے لائیں گے۔اور ریحام خان اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے کیے گئے تشدد سے متعلق بھی سب کو آگاہ کریں گے۔یاد رہے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے والی ہے۔۔ریحام خان کی یہ کتاب الیکشن سے قبل پاکستان،،،بھارت ترکی اور برطانیہ میں منظر عام پر آ جائے گی۔

یہ کتاب ریحام خان کہ سوانح عمری کے تہلکہ خیز انکشافات پر مشتمل ہے۔۔ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد صحافت میں قدم رکھا تھا اور صحافی کیرئیر میں اپنا نام بنایا تھا۔اپنے صحافتی دور میں ہی ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شادی کی تھی۔تاہم یہ شادی کچھ ماہ ہی چل سکی تھی۔زرائع نے بتایا ہے کہ ریحام خان نے اس کتاب میں اپنی دونوں شادیوں کے ناکام ہونے کی وجوہات بتائی ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

Your Thoughts and Comments