عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو نااہل کروانے پر کتنا پیسہ لگایا؟ معروف صحافی نے بڑا دعوی کر دیا

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو نا اہل کروانے کے لیے اتنا پیسہ خرچ کیا جتنا تین الیکشنز پر خرچ ہوتا ہے،اینکر فرید رئیس کا دعوی

اتوار 3 جون 2018 17:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر نا اہل قرار دیا گیا تھا۔تاہم خواجہ آصف سے تا حیات نا اہلی کی تلوار گزر گئی۔اور سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نا اہلی کو کالعدم قرار دیا تھا۔ جس کے بعد اب وہ الیکشن 2018ء میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر فرید رئیس کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو نا اہل کروانے میں بڑے پیسے لگائے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ قریبا تین الیکشنز پر جتنا پیسہ خرچ ہوتا ہے اتنا پیسہ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نا اہلی پر لگایا ہے۔اور عثمان ڈار خواجہ آصف کو نا اہل کروا کر بہت خوش تھے۔

(جاری ہے)

اور پی ٹی آئی نے سیالکوٹ سمیت پورے ملک میں جشن منایا لیکن مجھے ایک بات پر ہنسی آ رہی تھی کہ عثمان ڈار کہتے ہیں کہ اب خواجہ آصف سے سیالکوٹ میں عوام کی عدالت میں مقابلہ ہو گا لیکن یہی بات جب ن لیگ والے کرتے تھے تو تحریک انصاف ان پر تنقید کرتی تھی کہ عوام اور عدالیہ کی عدالت کو آمنے سامنے لایا جا رہا ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سپریم کورٹ سے تاحیات نا اہلی کالعدم قرار ہونے کے تحت خواجہ آصف اب عام انتخابات 2018ء میں حصہ لے سکیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 اپریل کو تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ خواجہ آصف کو متحدہ عرب امارات کی وزارت محنت کی جانب سے لیبر کیٹیگری کا شناختی کارڈ جاری ہوا اور ملازمت کی وجہ سے ہی انہیں اقامہ بھی جاری ہوا،2013 کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت یہملازمت ہی خواجہ آصف کا بنیادی پیشہ تھا۔