سماہی و میرپور جانے والی مسافر وین کھائی میں گرگئی ،ْچودہ افراد جاں بحق ،ْ چار زخمی

بدقسمت گاڑی سماہنی سے میرپور کی جانب روانہ تھی ،ْ پیر گلی کے مقام پر کھائی میں جاگری

اتوار 3 جون 2018 18:20

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء)سماہی و میرپور جانے والی مسافر وین کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میر پور آزاد کشمیر میں مسافر گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں 18 افراد سوار تھے۔بدقسمت گاڑی سماہنی سے میرپور کی جانب روانہ تھی تاہم بدقسمتی سے پیر گلی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ واقعے میں 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میرپور منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :