الیکشن اپنے مقرر ہ وقت پر ہی ہوں گے ، شفاف اورغیرجانبدارانہ الیکشن کا انعقاد اولین ترجیح ہے ، نگران وزیراعظم

سوات کے عوام کو درپیش مسائل کاپورا پورا احساس ہے ، شاہراہوں کی خستہ حالی بارے این ایچ اے حکام کو طلب کریں گے ، قیام امن کیلئے سوات کے صحافیوں کی قربانیوں کونظراندازنہیں کیاجاسکتا پوری قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس مقصد کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہے ، ان مقاصد کے حصول میں غفلت اورلاپرواہی سے کام نہیں لیں گے،جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 3 جون 2018 22:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک خان نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقرر ہ وقت پر ہی ہوں گے ، شفاف اورغیرجانبدارانہ الیکشن کا انعقاد اولین ترجیح ہے ، سوات کے عوام کو درپیش مسائل کاپورا پورا احساس ہے ، شاہراہوں کی خستہ حالی بارے این ایچ اے حکام کو طلب کریں گے ، قیام امن کیلئے سوات کے صحافیوں کی قربانیوں کونظراندازنہیں کیاجاسکتا، پوری قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس مقصد کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہے ، ان مقاصد کے حصول میں غفلت اورلاپرواہی سے کام نہیں لیں گے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم کی قیادت میں صحافیوں کی ایک نمائندہ وفد سے اپنی رہائشگاہ واقع گل کدہ سیدوشریف سوات میں صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا صحافیوں نے وزیراعظم کی توجہ سوات کے سلگتے مسائل اورعوامی مشکلات کی طرف مبذول کرائی ۔

(جاری ہے)

جس پر وزیراعظم نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ چونکہ ان کاتعلق بھی اس علاقے سے ہیں اوران کو عوامی مسائل کابخوبی اندازہ ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں شاہراہوں کی خراب حالت اورخصوصاً لنڈاکی مینگورہ شاہراہ کی ناقص صورتحال کے حوالے سے این ایچ اے حکام کو طلب کرکے ان کو شاہراہوں کی حالت درست کرانے کے حوالے سے ہدایت دی جائیگی انہوں نے کہا کہ سوات کے اجتماعی اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے مسائل کے حل میں غفلت کامظاہرہ نہیں کرینگے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت 25جولائی کوہوں گی ، تاخیر کی کوئی بات نہیں ہے وقت مقررہ اورشفاف، آزاد اورغیرجانبدارانہ الیکشن کاانعقاد اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے میرے جتنے بھی ذمہ داری ہے وہ پورے کریں گے ، انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیارمیں رہتے ہوئے کام کرناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنایاجائیگا اوراس حوالے سے مجھ پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے وہ ذمہ دار بطریق احسن اداکریں گے اس سے قبل وزیراعظم نے اپنے رہائشگاہ پر زندگی کے ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے ان کو مبارکباد دی اور ان کی بحیثیت وزیراعظم تقرری پر خوشی کااظہارکیا۔