عوامی خدمت کا مشن ہرحال میں جاری وساری رکھوں گا،شہبازشریف

مجھے اطمینان ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ انصاف میں جب حاضری ہوگی تو میری پیشانی پر کسی کرپشن کا داغ نہ ہوگا۔ صدرمسلم لیگ ن کا ٹویٹ

اتوار 3 جون 2018 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء): مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ
عوامی خدمت کا مشن ہرحال میں جاری وساری رکھوں گا،مجھے اطمینان ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہِ انصاف میں جب حاضری ہو گی تو میری پیشانی پر کسی کرپشن کا داغ نہ ہوگا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں عوام کو پیغام دیا کہ میرا مشن صرف اور صرف عوام ' انسانیت اور میرے پیارے وطن پاکستان کی خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنا مشن ہر حال میں جاری و ساری رکھوں گا! اور مجھے اطمینان ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہِ انصاف میں جب حاضری ہو گی تو میری پیشانی پر کسی کرپشن کا داغ نہ ہوگا!۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب اطمینان رکھئے۔اور میرے ساتھ مل کر اپنے اپنے حصے کی شمع جلائے رکھئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک شعر بھی لکھا کہ موج بڑھے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا ہے، گھر کی خاطر سو دکھ جِھیلیں' گھر تو آخر اپنا ہے! واضح رہے اس سے قبل آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 56 کمپنیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس کے حکم پر شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے، چیف جسٹس نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ ٹیکس پیڈ کے پیسے بھاری تنخواہوں پر کیوں خرچ کیے،کس قانون کے تحت 25،25 لاکھ رو پے تنخواہ دی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ لوگ آپ سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں جس پر شہباز شریف نے درخواست کی کہ مجھے بات کرنے کا موقع دیا جائے چیف جسٹس نے وزیر اعلی پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ نے عوام سے کیا گیا کون سا وعدہ پورا کیا جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ مختلف منصوبوں میں قوم کے 160 ارب روپے کی بچت کی اایک دھیلہ بھی کم ہو تو جو مرضی سزا دیںے چیف جسٹس شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے اور جواب مسترد کردیا۔

جس پروزیراعلی پھر بولے کہ میرے کاموں کی وجہ سے آپ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہیںشہباز شریف نے جذبات میں آکر کہا کہ مجھے کسی کتے نے کاٹا تھا جو اربوں روپے بچائے، تاہم انہوں نے اپنے الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ معافی چاہتا ہوں سخت الفاظ واپس لیتا ہوں۔