بلوچستان حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر تاحال اتفاق نہ ہو سکا، مشاورت کا آج آخری روز ہو گا ، اتفاق نہ ہونے پر فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی

اتوار 3 جون 2018 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء) بلوچستان حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر تاحال اتفاق نہ ہو پایا ،نگران وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے مشاورت کا آج آخری روز ہو گا ، کسی نام پر اتفاق نہ ہونے پر فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے لیے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان پانچ ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

رات گئے ملاقا ت کے بعد اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے متوقع امیدواروں کی فہرست میں ایک ایک نام کا اضافہ کیا گیا ہے، حکو مت نے میر علاوالدین مری،پرنس ا حمد علی،کامران مرتضیٰ اور حسین بخش نبگلزئی کے نام تجویز کیے۔اپوزیشن نے اشرف جہانگیر قاضی، ا سلم بھوتانی اور علی احمد کرد کے نام تجویز کیے ہیں تاہم کسی نام پر فیصلہ نہ ہو سکا تو یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔