سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 اگست میں لانچ ہوگا

اتوار 3 جون 2018 10:20

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء) سام سنگ کمپنی اپنے نئے سمارٹ فون گیلکسی نوٹ 9 کو 9 اگست کو متعارف کرائے گی۔

(جاری ہے)

بلومبرگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمارٹ فون میں اپگریڈڈ کیمرہ اور پروسیسر دیا جائے گا۔ فون میں 6.40 انچ ڈسپلے ، اوکٹا کور پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ سمارٹ فون میں 6 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ کمپنی کی جانب سے فون سے متعلق مصدقہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :