اقوام متحدہ کے ماہر جہنم میں جائیں،فلپائنی صدرکی شدید تنقید

عالمی مبصر فلپائن کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں ورنہ بہت براہ ہوگا،انتباہ

اتوار 3 جون 2018 16:20

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے آزادی عدلیہ ڈیوگو گارسیا سایان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جہنم میں جائیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے آزادی عدلیہ ڈیوگو گارسیا سایان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جہنم میں جائیں۔

ڈوٹیرٹے نے کہا کہ عالمی مبصر فلپائن کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں ورنہ ان کے لیے بہت برا ہو گا ، عالمی ادارے کے مبصر نے فلپائنی سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس کی برخاستی کے حق میں فیصلہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلپائن میں آزادی عدلیہ خطرات کا شکار ہے۔ عالمی مبصر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو اس طرح برخاست کرنے سے ججوں اور عدلیہ کے دیگر ارکان کو سخت پیغام جائے گا۔