نریندر مودی اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان بند کمرے میں ملاقات ،سلامتی سے متعلق باہمی دلچسپی ، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال، ایک گھنٹے تک کی طویل ملاقات میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی موجود تھے

اتوار جون 18:10

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی وزیر دفاع جم میٹس کے درمیان بند کمرے میں ملاقات ،سلامتی سے متعلق باہمی دلچسپی ، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، ایک گھنٹے تک کی طویل ملاقات میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سنگاپور میں امریکی وزیر دفاع جم میٹس سے بند کمرے میں ملاقات کی جس میں سلامتی سے متعلق باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک گھنٹے تک چلنے والی طویل ملاقات میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی موجود تھے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کرکے کہا کہ دونوں راہنماں کی بات چیت جمعہ کے روز ہونے والے وزیر اعظم مودی کے کلیدی خطبے کے تناظر میں علاقائی سا لمیت پر مرکوز تھی۔

(جاری ہے)

مودی نے اپنے خطاب میں ایشیا کو باہمی تعاون کا خطہ بنانے پر اور جم میٹس نے سب کے لیے آزادی پر زور دیا تھا۔یہ ملاقات اس لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ انڈوپیسفک خطے میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر کام کریں۔یہ ملاقات امریکہ کی جانب سے اپنے قدیم ملٹری کمانڈ دی پیسفک کمانڈ کا نام بدل کر انڈو پیسفک کمانڈ رکھنے کے بعد ہوئی۔حالیہ دنوں میں جنوبی بحیرہ چین میں چین کی بڑھتی عسکری سرگرمیوں سے پیدا شدہ کشیدگی کے تناظر میں امریکہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

Your Thoughts and Comments