انچی آن اور منگولیا فضائی سروس دو گنا کرنے پر رضامند

فیصلہ ورکنگ سطح کے اجلاس میں کیا گیا ،سال کے آخر تک عمل درآمد ہو گا

اتوار 3 جون 2018 18:10

سئیول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء)جنوبی کوریا اور چین نے انچی آن اور منگولیا کے درمیان ہوائی جہازوں کی آمدورفت دو گنا کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں،اس کا مقصد مسافروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا ہے۔تاکہ مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچے میں تاخیر کا نہ ہو اس کا اعلان گذشتہ روز یہاں جنوبی کوریا کی حکومت نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ سئیول میں ورکنگ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس پر اس سال کے آخر تک عمل دآمد شروع کر دیا جائیگا۔دونوں شہروں کے درمیان 1700کلو میٹر کا دوطرفہ فاصلہ ہو گا جو منگولیا جانے والے ہوائی جہاز مشرق وسطیٰ،روس،یورپ اور مشرقی ایشیاء کے لیے طے کرینگے۔وزارت کا کہنا ہے کہ یکطرفہ فضائی سروس سے جہازوں کی آمدو رفت بہتر اور محفوظ ہو گی،2016میں 1لاکھ 50ہزار جہازوں نے یہ روٹ استعمال کیا جبکہ 2014میں 1لاکھ 28ہزار جہازوں نے اس فضائی راستے پر خدمات فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :