ٹھٹھہ ،ن لیگ الوداع ، شیرازی برادراں کے پی پی پی قیادت سے معاملات طے پا گئے ، بلاول ہائوس میں اعلان کیا جائے گا ، ذرائع

اتوار 3 جون 2018 21:00

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء) ن لیگ الوداع ، شیرازی برادراں کے پی پی پی قیادت سے معاملات طے پا گئے ، سوموار کو(آج) بلاول ہائوس میں اعلان کیا جائے گا ، پی پی پی سندھ کے رہنما نے تصدیق کردی تفصیلات کے مطابق انتخابات کے قریب آتے ہی ٹھٹھہ کے شیرازی برادران نے ایک مرتبہ پھر پارٹی بدلنے کی روایت کو برقرار رکھا ہے اور کچھ دنوں سے پی پی پی قیادت سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ، پی پی پی سندھ کے رہنما ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے رابطہ کرنے پر شیرازی برادران کی پی پی پی میں شمولیت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی پی پی کی اعلی قیادت نے آج دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں ضلعی صدر صادق علی میمن ، جنرل سیکریٹری امتیازقریشی ، گل محمد سموں ، ڈاکٹر عبدالواحد سومرو ، سید اعجاز علی شاہ ، سید شفقت شاہ ، سید ایاز علی شاہ کو بلاول ہائوس طلب کیا ہے اور مشترکہ اجلاس میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ذرائع کے مطابق شیرزای برادران نے ایک قومی اور دوصوبائی حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کی شرط رکھ کر باقی ایک قومی اور تین صوبائی حلقوں پر پی پی پی امیدواروں کی حمایت کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے ، دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ٹھٹھہ کے قومی اسمبلی کے حلقے سے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو ، صوبائی حلقے سے سید ریاض شاہ شیرازی ، سجاول کے قومی اسمبلی کے حلقے سے سید ایازعلی شاہ شیرازی ، سجاول کے صوبائی حلقے سے سید شاہ حسین شاہ ، گھوڑاباری کے صوبائی حلقے سے علی حسن زرداری ، جاتی کے صوبائی حلقے سے محمد علی ملکانی اور میرپورساکرو کے صوبائی حلقے سے عبدالغنی بگھیاڑ ، جام اویس گھرام ، سرمد پلیجو پی پی پی کے متوقع مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں ،