نگران سیٹ اپ میں صوبے میں اہم عہدوں پر تعینات افسران کے تبادلوں اور نئے افسران کی تعیناتیوں کے لئے فہرستیں مرتب کرنا شروع

اتوار 3 جون 2018 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء)نگران سیٹ اپ میں صوبے میں اہم عہدوں پر تعینات افسران کے تبادلوں اور نئے افسران کی تعیناتیوں کے لئے فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

نگران دور میں انتخابات کے لئے سیاسی اثر و رسوخ کے حامل مختلف محکموں کے افسران کو تبدیل کیا جارہاہے نگران سیٹ اپ کے باعث سول سیکرٹریٹ میں اہم انتظامی امور کے افسران کے تبادلے کے امکانات ہیں نگران دور کے لئے اہم عہدوں پر افسران کی تعیناتی کے لئے فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں ۔اور ان افسران کی تقرری مرحلہ وار طور پر عمل میں لائی جائیگی