عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

اتوار 3 جون 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء) آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج(پیر) سے شروع ہوگا جو 8جون تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی عمومی نشستوں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ پیر سے 8جون تک جاری رہے گا اس کے ساتھ ساتھ خواتین اور مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی اسی دورانیہ میں جمع کرائی جا سکے گی۔ 8جون کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی۔ پولنگ 25جولائی کو ہوگی۔