نگراں وزیراعظم کی بروقت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام درکار فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت

پاکستان کا موثر امی اجاگر کرنے کیلئے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے،جسٹس(ر)ناصر الملک کی اجلاس میں گفتگو

پیر 4 جون 2018 18:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء) نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک نے بروقت انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام درکار فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا موثر امیج اجاگر کرنے کے لیے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو نگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو خارجہ پالیسی، عالمی حالات اور معاشی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موثر امیج اجاگر کرنے کے لیے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے، اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم نے بروقت انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام درکار فنڈز فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔