تحریک انصاف کا من گھڑت اور جھوٹی ای میلز سے اپنا دفاع کرنا شرمناک ہے،احسن اقبال

پیر جون 21:32

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا من گھڑت اور جھوٹی ای میلز سے اپنا دفاع کرنا شرمناک ہے ، ریحام خان سے ملاقات سے سختی سے تردید کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ وہ نہ ہی کبھی اس سے ملے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی ملاقات کا اہتمام کروایا تاہم ریحام خان کی عمران خان سے شادی سے پہلے انہیں ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دے چکا ہوں اس کے علاوہ ان کی کبھی بھی ریحام خان سے ملاقات نہیں ہوئی، احسن اقبال نے کہا سابق میاں بیوی کے معاملات میں انہیں نہ گھسیٹا جائے۔

(جاری ہے)

ہر شریف آدمی کی پگڑی اچھالنا اور جھوٹے الزامات لگانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے اور انہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آنا چاہیے۔

Your Thoughts and Comments