نیب لاہور نے شہباز شریف کو 25 جون کو دوبارہ طلب کر لیا

پیر 4 جون 2018 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء) نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 25 جون کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے شہباز شریف کو صاف پانی منصوبے میں پائی جانے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری کے سلسلے میں گزشتہ روز طلب کر رکھا تھا لیکن شہباز شریف نیب لاہور کے روبرو پیش نہ ہوئے۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کو صاف پانی منصوبے کے ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا تھا۔ صاف پانی سکینڈل میں شریف خاندان کے مزید دو افراد مبینہ طور پر ملوث ہیں جن میں حمزہ شہباز شریف اور شہباز شریف کے داماد شامل ہیں۔