الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے 103 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پیر 4 جون 2018 23:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے 103 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی قانون 2017 کی شق 217 اور رول 163 کے تحت یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو شیر، تحریک انصاف کو بلا، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کو پھول، آل پاکستان مسلم لیگ جناح کو بائیسائیکل، جمہوری وطن پارٹی کو پہیہ ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کواونٹ، بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑا، مہاجر قومی موومنٹ کو موم بتی، سنی اتحاد کونسل کو گھوڑا، پاکستان مسلم لیگ جونیجو کو بس، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کو کار، بلوچستان عوامی پارٹی کو گائے، جمعیت علمائے اسلام (ف) پین، متحدہ مجلس عمل پاکستان کو کتاب، پاکستان تحریک انصاف گلالئی کوراکٹ، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی بلے باز، سنی تحریک کو گھڑی، تحریک لبیک اسلام کو چھڑی، اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کو فٹ بال، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کو ہرن، جاموٹ قومی موومنٹ کو بجلی کاکھمبا، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو سیڑھی، عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ، جی ڈی اے کو ستارہ، پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کو فتح کا نشان، پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہیدکو مکا، نیشنل پارٹی کو آرا، آل پاکستان مسلم لیگ کو عقاب، پاکستان سنی تحریک کو ٹیبل لیمپ ، پاکستان عوامی تحریک موٹر سائیکل، قومی وطن پارٹی کو چراغ، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو، عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات، پاک سرزمین پارٹی کو ڈولفن، پاکستان مسلم لیگ ضیاء کو ہیلی کاپٹر کانشان الاٹ کیا گیا ہے۔