ریحام خان کی کتاب نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا

عمران خان کے قریبی ساتھیوں زلفی بخاری ، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ پر جنسی نوعیت کے الزامات، سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی الزامات عائد ،چاروں نے نوٹس بھجواء دئیے

پیر 4 جون 2018 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء) ریحام خان کی کتاب نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریحام خان کی کتاب سے متعلق کئی انکشافات ہوئے جنہوں نے نئی بحث چھیڑ دی۔ تاہم اب ریحام خان کی اس کتاب نے شائع ہونے سے قبل ہی ایک نیا پنڈوراباکس کھول دیا ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں زلفی بخاری ، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ پر جنسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

اپنی کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی الزامات عائد کیے۔ ان چاروں افراد کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔ نوٹس میں ریحام خان سے 14 جون تک جواب طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پہلی شادی کا ذمہ دار اعجاز رحمان کو قراردیا۔

(جاری ہے)

صفحہ 243،417 اور 458 پر انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیاگیا ہے۔

کتاب میں انیلہ خواجہ کو چیف آف حرم قرار دیا گیا۔ صفحہ 402 اور 572 پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق نہایت گھناؤنے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں زلفی بخاری پر لندن میں ایک خاتون کا اسقاط حمل کروانے کا الزام عائد کیا۔ ریحام خان کی کتاب نے نیا پنڈوراباکس کھولا تو سب ہکا بکا رہ گئے۔ چاروں نے ریحام خان کو ہتک عزت کے نوٹس بھجواء دئیے ہیں ۔