پاکستان میں معاشی ایمرجنسی کے حالات پیدا ہورہے ہیں، شدیدخطرہ ہے ڈیفالٹ نہ ہوجائیں،شیخ رشیداحمد

نوازشریف کے جن 2 بچوں کے نام پیسے اور جائیدادیں ہیں وہ پاکستان آنے کانام نہیں لے رہے کل سپریم کورٹ میں ہمارے ماں بچہ ہسپتال کیس کی پھر تاریخ ہے خ رشیدایکسپریس وے اورکالج کی تاریخیں بھی نکلیں گی، حلقہ بندیوں کافیصلہ نہیں ہوا لیکن پھر بھی آج این اے 60اور62میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے، افطار پارٹی سے خطاب

پیر جون 23:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ پاکستان میں معاشی ایمرجنسی کے حالات پیدا ہورہے ہیں شدیدخطرہ ہے کہ کہیں ڈیفالٹ نہ ہوجائیں نوازشریف کے جن 2 بچوں کے نام پیسے اور جائیدادیں ہیں وہ پاکستان آنے کانام نہیں لے رہے کل سپریم کورٹ میں ہمارے ماں بچہ ہسپتال کیس کی پھر تاریخ ہے انشا اللہ شیخ رشیدایکسپریس وے اورکالج کی تاریخیں بھی نکلیں گی حلقہ بندیوں کافیصلہ نہیں ہوا لیکن پھر بھی آج این اے 60اور62میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے عیدگاہ روڈ پر افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیاشیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال پریشان کن ہے حالات معاشی ایمرجنسی کی طرف جارہے ہیں ڈالر مزید مہنگاہوگا تو لینے کے دینے پڑجائیں گے ان حالات میں شدیدخطرہ ہے کہ پاکستان بیرونی قرضوں میں ڈیفالٹ نہ ہوجائے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے جن 2 بچوں کے نام پیسے اور جائیدادیں ہیں وہ بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں اور پاکستان واپس آنے کانام ہی نہیں لے رہے انہوں نے کہاکہ کل 6جون کو سپریم کورٹ میں ہمارے ماں بچہ ہسپتال کی پھر تاریخ ہے انشا اللہ شیخ رشیدایکسپریس وے اورکالج کے تینوں منصوبے مکمل کرائیں گے انہوںنے کہاکہ ابھی تک نہ تو حلقہ بندیاں فائنل ہیں اورنہ ہی ووٹرلسٹیں فائنل ہیں لیکن اس کے باوجود الیکشن میں جارہے ہیں اورآج این اے 60اور62میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ این اے 61سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان الیکشن لڑیں گے۔

Your Thoughts and Comments