بیلٹ روڈ خطے کی عوام کیلئے ترقی کا بڑا ذریعہ ثابت ہوگا،پاک چین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا،نگران وزیر اعظم

چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ مفادات اور بین الاقوامی معاملات میں کندھے سے کندھا ملا کے کھڑا ہے، چینی سفیر یائوجنگ کی نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے ملاقات میں گفتگو

منگل 5 جون 2018 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ خطے کے لوگوں کے لئے ترقی کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہوگا،پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید فروغ ملے گا جبکہ چینی سفیر یاوجنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ مفادات اور بین الاقوامی معاملات میں کندھے سے کندھا ملا کے کھڑا ہے۔

منگل کو چینی سفیر یائو جنگ نے نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے ملاقا ت کی اور چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کی طرف سے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا۔ چینی سفیر نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور د یتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ مفادات اور بین الاقوامی معاملات میں کندھے سے کندھا ملا کے کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نگران وزیر اعظم نے لی کی چیانگ اور چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے پاکستان اور پاکستان کی عوام کیلئے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ خطے کے لوگوں کے لئے ترقی کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہوگا،پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید فروغ ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :