ریحام خان 24گھنٹے میں کتاب کے مواد کی تردید کریں ورنہ کتاب کے خلاف شدید ترین قانونی کاروائی کی جائے گی، فواد چوہدری

ریحام خان کی کتاب کے پیچھے جاتی امرا نظر آ رہا ہے،سیاسی حریفوں کو نیچا دکھانے کیلئے ن لیگ کسی حد تک گر سکتے ہیں،کتاب الیکشن سے 60دن پہلے آ رہی ہے کیا یہ دھاندلی کے زمرے میں نہیں آتا،الیکشن کمیشن ریحام خان کی لکھی گئی کتاب پر نوٹس لے اور اس پر پابندی لگائے، ترجمان تحریک انصاف حسین حقانی نے 1987 میں بے نظیر کی جعلی تصاویر بنوائیں،انہوں نے تصاویرانتخابی مہم کے دوران ہیلی کاپٹرسے انتخابی مہم کے د وران گرائی گئیں 6ء میں سیتا وائٹ سکینڈل سامنے لایا گیا تاکہ عمران خان کو الیکشن سے دور رکھا جاسکے اب 2018ء میں بھی یہی پراپیگنڈا شروع کردیا گیا ہے ، کردار کشی کی جارہی ہے مگر تمام ہتھکنڈے ناکام ہونگے ، خان صاحب سرخرو ہونگے ، پریس کانفرنس

منگل 5 جون 2018 18:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کایہام خان کی کتاب کا تذکرہ ہورہا ہے۔سیاسی حریفوں کو نیچا دکھانے کیلیے ن لیگ کسی حد تک گر سکتے ہیں۔حسین حقانی نے 1987 میں بے نظیر کی جعلی تصاویر بنوائیں۔انہوں نے تصاویرانتخابی مہم کے دوران ہیلی کاپٹرسیانتخابی مہم کید وران گرائی گئیں،عمران خا ن کا کتا شیرو بھی بہت مشہور ہے اور عمران خان کے کتے شیرو کی خبریں بھی چلتی ہیں،1996ء میں سیتا وائٹ سکینڈل سامنے لایا گیا تاکہ عمران خان کو الیکشن سے دور رکھا جاسکے اب 2018ء میں بھی یہی پروپیگنڈا شروع کردیا گیا ہے ، کردار کشی کی جارہی ہے مگر تمام ہتھکنڈے ناکام ہونگے ، خان صاحب سرخرو ہونگے ۔

ریحام خان کی لکھی ہوئی کتاب سے متعلق ایک پریس کانفرس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کے کے قریب جو بھی ہوتا ہے وہ مشہور ہو جاتا ہے،عمران خا ن کا کتا شیرو بھی بہت مشہور ہے اور عمران خان کے کتے شیرو کی خبریں بھی چلتی ہیں ۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ریہام خان کی کتاب کا تذکرہ ہورہا ہے۔سیاسی حریفوں کو نیچا دکھانے کیلیے ن لیگ کسی حد تک گر سکتے ہیں۔

۔حسین حقانی نے 1987 میں بے نظیر کی جعلی تصاویر بنوائیں۔انہوں نے تصاویرانتخابی مہم کے دوران ہیلی کاپٹرسیانتخابی مہم کید وران گرائی گئیں۔۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب کے جزئیات کی تردید نہیں کی ۔اینکر شاہ زیب خانزادہ نیباربارکہاآپ کتاب کیکنٹینٹ کی تردیدکرتی ہیں یانہیں ریحام خان سوال گندم جواب چنا ک رکے ادھر ادھر نکل گئیں۔

ریحام خان نے خود انٹرویو میں کہا کہ میری کتاب میرے بیٹے اور بیٹی نے ایڈٹ کی۔کیا کوئی مغربی عورت بھی اپنی اولاد سے ایسی کتاب ایڈٹ کراسکتی ہے۔ہم فیملی کی اقدار پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔ ۔۔حسین حقانی ، ریہام خان اور ان کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کا مواد بہت گھٹیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ریحام خان کس سوچ کی مالک ہیں۔

۔فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ الیکشن سے 60 دن پہلے یہ شرلیاں کیوں چھوڑی گئیں،کیا اس کتاب کا مواد قبل از وقت دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے، کیا اس کتاب پر پابندی نہیں لگنی چاہئیے۔ الیکشن کمیشن اس کتاب کا فوری طور پر نوٹس لے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس کتاب کے پیچھے جاتی امرا نظر آ رہا ہے۔حنیف عباسی نے کہا تھا کہ اگر ریحام خان کی کتاب آ گئی تو کیا ہو گا۔

رانا ثنا اللہ ، حنیف عباسی اور عابد شیر علی حکومت کے بدزبان منسٹر تھے۔۔ن لیگ کے سابق منسٹر کے پاس ریحام خان کی کتاب کا مواد کیسے موجود تھا ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے مریم نواز اور ریحام خان کی ملاقات کروائی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان لاکھوں پونڈز کی چھٹیاں گزارتی ہیں۔ ریحام خان تین سال سے کوئی کام نہیں کررہیں ۔

انکے پاس پیسے کہاں سے آرہیہیں ریحام خان ترکی کے ہوٹل کی تصاویر لگاتی ہیں آخر ان کے پاس پیسا کہاں سے آرہاہے۔ عمران خا ن کے چاہنے والوں کو ریحام کی کتاب میں لکھی گئی بکواس سے فرق نہیں پڑتا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان 24گھنٹے میں اس کتاب کے مواد کی تردید کریں۔ورنہ اس کتاب کے خلاف شدید ترین قانونی کاروائی کی جائے گی۔اس کتاب پر مقدمے درج ہوں گے اور کرمنلز کیسز ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا اس کتاب سے متعلق مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے ،ایف آئی اے سائبر ونگ کو انوالو ہونے کی ضرورت ہے۔۔