پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کا معاملہ ،(ن) لیگ جسٹس (ر) سائر علی ،پی ٹی آئی حسن عسکری کے نام پر ڈٹ گئی

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پنجاب اسمبلی میں ہو گا ، دونوں جانب سے ایک دوسرے کو اپنے نام پر قائل کرنے کیلئے کوششیں جاری

منگل 5 جون 2018 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء) پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف ایک ایک نام پر ڈٹ گئے ، دونوں جانب سے ایک دوسرے کو اپنے نام پر قائل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ( بدھ ) پنجاب اسمبلی میں ہو گا ۔ تاہم مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف اپنے اپنے پیش کردہ ایک ایک نام پر ڈٹ گئے ہیں ۔ تحریک انصاف حسن عسکری کے نام پر قائم ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) جسٹس (ر) سائرعلی کے نام پر اصرارکر دی ہے اور ان کی جانب سے تحریک انصاف کو جسٹس (ر) سائرعلی پرراضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔