آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاع، مجموعی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آسٹریلوی افواج کے سربراہ نے خطے کے استحکام اور دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا، آئی ایس پی آر

منگل 5 جون 2018 20:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی افواج کے سربراہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں دفاع، مجموعی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو آسٹریلوی افواج کے سربراہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں دفاع اور مجموعی علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آسٹریلوی افواج کے سربراہ نے خطے کے استحکام اور دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا ۔آسٹریلوی افواج کے سربراہ نے جی ایچ کیومیں یادگار شہدا پرپھول چڑھائے۔پاک فوج کے دستے نے آسٹریلوی افواج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔