چیف جسٹس نے خدیجہ صدیقی پر تشدد کے ملزم کی رہائی کا نوٹس لے لیا

منگل 5 جون 2018 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں طالبہ خدیجہ صدیقی کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے ملزم کی رہائی کا نوٹس لے لیا۔خدیجہ صدیقی کو زخمی کرنے کے ملزم شاہ حسین کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ خدیجہ حملہ کیس میں مجسٹریٹ کورٹ نے کیس میں شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

شاہ حسین بخاری کی درخواست پر سیشن کورٹ نے مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے دی گئی 7 سال کی سزا کم کر کے 5 سال کر دی تھی۔خدیجہ حملہ کیس میں ملزم شاہ حسین، ایڈووکیٹ تنویر ہاشمی کے بیٹے ہیں جن کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔